turky-urdu-logo

پاکستان میں آج یومِ دفاع بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

59 ویں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر دِن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ مزارِ قائد پر پاکستان ائیر فورس اکیڈمی کے مسلح چاق چو بند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے ۔ تقریب میں کور کمانڈر کراچی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ” یہ دن ملکی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے۔” وزیرِ اعظم پاکستان نے مسلح افواج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ” 6 ستمبر 1965 کو پاکستان کی مسلح افواج نے حملہ آور دشمن کو شکست فاش دی۔” انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے میں قیامِ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔”
پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی یادگارِ شہدا پر پروقار تقاریب منعقد کی گئیں اور اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 59 ویں یومِ دفاع ِ پاکستان کے موقع پر نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہدا کے مزاروں پر بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔6 ستمبر کی مرکزی تقریب شام 8 بجے جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی جِس کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ہونگے۔ اس تقریب میں صدرِ پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سمیت اعلٰی سول اور عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔

Read Previous

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی کی پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم سے الوداعی ملاقاتیں

Read Next

مسئلہ 7 اکتوبر کو نہیں بلکہ نو آبادیاتی نظام اور نکبہ سے شروع ہوا، وزیرِ اعظم ملائشیا

Leave a Reply