وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ غزہ میں جاری قتل و غارت میں اسرائیل کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو درپیش ناانصافی اور ظلم عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ اسرائیل کی بلا روک ٹوک قتل و غارت گری خطے کو تنازع کی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور اسرائیل کو اس قتل و غارت میں امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
