Turkiya-Logo-top

ترکیہ کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات میں کمی

صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور فلسطینی عوام تک بلا تعطل اور مناسب انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں مزید تیز کر دیں۔

ترک دارالحکومت میں سرکاری دورے پر آئے ہوئے اپنے جرمن ہم منصب فرینک والٹر اسٹین مائر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ غزہ میں ہونے والے مظالم اور قتل عام کو چھپانے کی کوششیں کر رہی ہے جس کی انہیں ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہیے

صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے سیاسی کیریئر کو طول دینے کے لیے نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اب اسرائیل کے ساتھ گہرے تجارتی تعلقات کو برقرار نہیں رکھے گا۔

Read Previous

اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں کے ہاتھوں اب تک 487 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، فلسطینی وزارت صحت

Read Next

اسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ ۔۔۔ "روشن کہیں بہار کے امکاں ہوئے تو ہیں”

Leave a Reply