گزشتہ روز فلسطینی وزارت صحت کے جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ اب تک 487 فلسطینی ہلاک اور تقریباً 4900 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے اور یروشلم میں ہلاک ہونے والوں میں 122 بچے ، 4 خواتین ، 5 بزرگ ، اور 10 قیدی بھی شامل ہیں جو اسرائیلی جیلوں میں انتقال کر گئے ۔
اسرائیل پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام ہے جنوری میں تل ابیب کو عبوری حکم دیا گیا کہ وہ نسل کشی کی کاروائیاں بند کرے اور غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کے اقدامات کی ضمانت کرے