صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین صدر ایردوان نے اسپارتا میں پارٹی کی ریلی میں شہریوں سے خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کو پچھلی دہائی میں دہشت گردی سے لے کر بغاوت کی کوشش تک، وبائی مرض سے لے کر ہمارے خطے میں تنازعات تک، کئی پے در پے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پھر دو یکے بعدیگرے زلزلوں نے ہمارے ملک کو ایک لمحے کے لیے لرزا کر رکھ دیا مگر میری بہادر ترک قوم آج بھی ہمت ہارے بغیر ان تمام مشکلات کا اللہ کے فضل وکرم سے بھر پور سامنا کر رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے کیے ہوئے وعدوں پر تیزی سے عمل کر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم 2024 کے دوسرے نصف حصے سے ہی شروع کیے گئے پروگرام کے بہترین نتائج دیکھیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری قومی آمدنی، روزگار، پیداوار اور برآمدات ہماری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
جیسے جیسے مہنگائی کم ہوتی جائے گی ویسے ویسے ہماری معیشت بہتری کی طرف اپنے قدم بڑھاتی جائے گی۔
