صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں 14 مارچ ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کی۔
عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کرنا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ خود صحت۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ برسوں میں کئی بار ایک مضبوط، موثر، جدید اور بہتر صحت کے نظام کو اپنے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے، خاص طور پر وبائی مرض کورونا کے دوران۔
وہ وبائی مرض جس نے ہمارےسمیت پوری دنیا کو دو سال تک متاثر کیا اور جس کے دوران لاکھوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس مرض نے ہمیں دکھایا کہ صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ترکیہ کو ایک ایسا ملک بنا دیا ہے جہاں دنیا کی سب سے موثر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سب سے زیادہ جامع سماجی تحفظ کے نظام کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں۔
