آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نےآصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ برادر ملک پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کا فروغ جو کہ ایک مضبوط بنیاد پر مبنی ہے ہمارے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم باہمی اعتماد اور حمایت کی بنیاد پر آذربائیجان اور پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کو مضبوط اور گہرا کرنے اور اپنے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کی مثبت روایات کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
