turky-urdu-logo

2024 کے آخر تک گبار میں تیل کے کنوؤں کی یومیہ پیداوار ایک لاکھ بیرل تک بڑھائیں گے, صدر ایردوان

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین اور صدر ترکیہ رجب طیب ایردوان نے زونگول دک میں ریلی سے خطاب کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تیل کی  تلاش اور ڈرلنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ توانائی میں مکمل آزادی حاصل کرنا سب سے اہم ہدف ہے۔ہم پرعزم ہیں اور پر جوش طریقے کے ساتھ ایسے اقدامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں جو ترکیہ کی توانائی کی حفاظت کی ضمانت دیں گے

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے شرناک میں واقع گابر پہاڑ میں تیل کے کنویں کی یومیہ پیداوار  35,000 بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گابر میں تیل کی یومیہ پیداوار کو سال 2024 کے آخر تک 100,000 بیرل تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں تیل، کان کنی اور قدرتی گیس دونوں شعبوں میں ہماری قوم کو نئی خوشخبری سنائی جائے گی۔

Read Previous

صدر ایردوان متحدہ عرب امارات اور مصر کے دورے پر

Read Next

ترکیہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ترقی کو متحرک کر رہا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply