صدر ایردوان کا دوحہ کے لوسیل پیلس پہنچنے پر سرکاری طور پر خیرمقدم کیا گیا۔
ان کا استقبال قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے کیا۔
صدر ایردوان اور الثانی کے پیلس میں پہنچنے کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
صدر ایردوان کو خلیجی ریاست کے دو روزہ سرکاری دورے پر گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وفود کے تعارف کے بعد، صدر ایردوان اور الثانی کی قیادت میں وفد نے ترکیہ-قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے 9ویں اجلاس میں شرکت کی۔
ملاقات میں ترکیہ اور قطر کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
توقع ہے کہ دونوں رہنما غزہ پر اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر ایردوان منگل کو 44ویں خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
مختلف دوطرفہ معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
