turky-urdu-logo

ماسکو:شام کے حوالے سے چار فریقی اجلاس شروع

ترکیہ ، روس، ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بدھ کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوئی۔

اجلاس میں، شرکاء ترکیہ  اور شام کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور انسداد دہشت گردی، سیاسی عمل، اور شامیوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی سمیت انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ دسمبر میں ترکیہ، روس اور شامی حکومت کے وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس سربراہان نے ماسکو میں ملاقات کی اور شام اور وسیع خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سہ فریقی اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایران کو بھی ان مذاکرات میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ ترکیہ نے اپنا موقف دیا تھا کہ اگر ایران اس عمل میں شامل ہوتا ہے تو مذاکرات میں مزید بہتری آسکتی ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے پہلے اسپیس اینڈ ایوی ایشن اسکول کا افتتاح

Read Next

ترکیہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply