انقرہ میں پریذیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز اور ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (TUSAŞ) کے تعاون سے پہلا اسپیس اینڈ ایوی ایشن اسکول کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ترک وزیر تعلیم محمود اوزر نے اپنے بیان میں ایوی ایشن اور خلائی سرگرمیوں کی بڑھتی ہوئی رفتار اور دیگر ممالک کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی مسابقت پر روشنی ڈالی اور انقرہ ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل اناطولیہ ہائی اسکول کو اس کے افتتاح پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ایوی ایشن پراجیکٹ Göktürk سیٹلائٹ مبصرین، پہلا مقامی ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ IMECE، Gökbey ہیلی کاپٹر، Anka بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (UAV)، SIHA، Hürkuş، Hürjet، Kızılelma اور Aksungur UAV ملک میں ایک اہم قدم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوی ایشن اور اسپیس ہائی اسکول کا نصاب کمیشن کے ساتھ تیار کیا گیا تھا جس میں ایوان صدر دفاعی صنعت، ترک ایروناٹیکل ایسوسی ایشن یونیورسٹی، اسیلسن، روکٹسان، ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) اور اس کے انجن تیار کرنے والی ذیلی کمپنی TEI کے نمائندے شامل تھے۔
یہ اسکول 24،770 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے جس میں تین اہم عمارتیں تربیتی عمارت، ورکشاپ کی عمارت اور ہاسٹل کی عمارت شامل ہے۔ اسکول 32 کلاس روم، چھ لیبارٹریز، دو پینٹنگ اور میوزک ورکشاپس، اور ایک کانفرنس ہال ہے پر مشتمل ہے ۔
اسکول کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکول میں تمام ضروری ورکشاپس اور لیبارٹری کی سہولیات سے میسر ہے، اور مستقبل کے طلباء کے لیے 200 بستروں کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔ ترکیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا اسکول پانچ سالہ پروگرام پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں انگریزی کی ایک سال کی تیاری کی کلاس بھی شامل ہے، اور توقع ہے کہ وہ 2023-2024 تعلیمی سال میں طلبہ کے داخلے قبول کرنا شروع کردے گا۔