turky-urdu-logo

ٹیکنو فیسٹ:ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا

استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ میں جاری ٹیکنو فیسٹ میں ترک ڈرون کمپنی بائیکار اور آذربائیجان کے درمیان  جنگی ڈرون اوربغیر پائلٹ کے فضائی ڈرون UAV  کی تیاری کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

بائیکار کے سی ای او حلوک بیرکتار اور آذربائیجان کے نائب  وزیر دفاع اگیل گربنو  نے  اس پروٹوکول پر دستخط کیے۔ آذربائیجان کی فضائیہ کے کمانڈر رمیز طاہروف  بھی اس  تقریب میں شریک تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک ڈرون کمپنی کے سی ای او حلوک بیرکتار نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ "ایک قوم، دو ریاستیں”  ہیں اور ان  ڈرونز  کی تیاری کے بعد دونوں ممالک   کے روابط مزید قریب اور مضبوط  ہوجائیں گے۔ہمارا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط اور آگے بڑھانا ہے

بیرکتار ٹیکنالوجی آذربائیجان  کو بائیکار نے دارالحکومت باکو میں قائم کیا تھا تاکہ جدید اور خود مختار ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کو تیار کیا جا سکے جو نئی نسل کے لیے معاون ثابت ہو

اس کے علاوہ ترک ڈورن کمپنی نے ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ میں  پہلی بار منی سمارٹ کروز میزائل  بیرکتار کیمناکیز بھی متعارف کروا دیا ۔یہ  میزائل اسٹریٹجک اہداف کے خلاف بیرکتار ٹی بی 2 کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کروز میزائل کے لیے پرواز کی جانچ کے مرحلے میں ہیں، جس پر انہوں نے گزشتہ سال کام شروع کیا تھا، جس کا مقصد 2023 میں سیریل پروڈکشن شروع کرنا تھا۔ یہ میزائل 35 کلوگرام کے وزن کے ساتھ ایک کھنٹے تک اڑ سکتا ہے ۔

 

Read Previous

ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا ،ترک وزیر دفاع

Read Next

پاکستانی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 میچ جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

Leave a Reply