پاکستانی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 میچ جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 میچ جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ جیت کر گرین شرٹس نے ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کر لیں ۔

پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں ۔

پاکستان نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے میچ میں مکمل کیں ۔

آسٹریلوی ٹیم اب تک 978 میچ کھیل کر 594 جبکہ بھارتی ٹیم 1029 میچ کھیل کر 539 ون ڈے میچ جیت چکی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک افغانستان کے خلاف 4 ، آسٹریلیا کے خلاف 34 ، بنگلہ دیش کے خلاف 32 ، کینیڈا کے خلاف 2 ، انگلینڈ کے خلاف 32 ، ہانگ کانگ کے خلاف 3 ، بھارت کے خلاف 73 ، آئرلینڈ کے خلاف 5 ، کینیا کے خلاف 6 ، نمیبیا کے خلاف ایک ، نیدرلینڈز کے خلاف 6 ، نیوزی لینڈ کے خلاف 57 ، سکاٹ لینڈ کے خلاف 3 ، جنوبی افریقہ کے خلاف 30 ، سری لنکا کے خلاف 92 ، یو اے ای کے خلاف 3 ، ویسٹ انڈیز کے خلاف 63 اور زمبابوے کے خلاف 54 فتوحات حاصل کی ہیں ۔

Alkhidmat

Read Previous

ٹیکنو فیسٹ:ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا

Read Next

ترکیہ صنعتی اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ریاستوں کے کلب میں شامل ہو رہا ہے،روسی صدر

Leave a Reply