turky-urdu-logo

پاک بحریہ کا امدادی جہاز "معاون”  شامی بندر گاہ پہنچ گیا

شام کے زلزلہ متاثرین  کی امداد کے لیے پاک بحریہ کا امدادی جہاز پی این ایس معاون شامی بندگاہ لطاکیہ پہنچ گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لطاکیہ کے گورنر، پاکستانی سفیر اور شام کے دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام  سمیت شامی بچوں نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔  بچوں نے پاکستان اور شام  کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے امدادی جہاز میں شامی متاثرین کے لیے 200 ٹن کا امدادی سامان ہے جس میں خیمے ،کمبل، راشن ،اور گرم کپڑے شامل ہیں

پی این ایس معاون پر مشن کمانڈر سے ملاقات کے دوران لطاکیہ کے گورنر نے غیر معمولی تعاون کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا.

پی این ایس معاون امدادی سامان لے کر شام پہنچنے والا پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہے جب کہ  پاک بحریہ کا پہلا جہاز پی این ایس نصر شام میں700 ٹن  امدادی سامان زلزلہ متاثرین کو پہنچا چکا ہے۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی طرف سے جاری انسانی ہمدردی اور ریلیف مشن حکومت پاکستان کی پالیسیوں کے مطابق شام اور ترکیہ کے عوام کو مسلسل مدد فراہم کرنے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں مزید دو  بحری جہاز  امدادی سامان لے کر شام  کے زلزلہ متاثرین کی مدد کو پہنچے گے

Read Previous

قطر :جدّت، عزت اور شناخت کی تلاش میں

Read Next

جلد مختلف دفاعی منصوبوں سے ترک زمینی ، فضائی اور بحری قوتوں کو مضبوط تر بنائیں گے،صدر ایردوان

Leave a Reply