Turkiya-Logo-top

مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پردکھ،افسوس اور ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق وزیراعظم پاکستان کا کہناہے کہ  ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے ۔

وزیر اعظم پاکستان  نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ِ ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

Read Previous

قدرتی آفات کے خلاف جدوجہد میں پاکستان ترکیہ کے شانہ بشانہ، 8 ویں کھیپ بھی روانہ کر دی گئی

Read Next

ترک صدر کی غیر معمولی سربراہی اجلاس سے قبل ترک رہنماؤں سے ملاقات

Leave a Reply