turky-urdu-logo

16 ممالک کی طرف سے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ جنوبی علاقے میں 34 فیلڈ ہسپتال قائم

ترکیہ کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ خطے میں آنے والے طاقتور زلزلوں کے بعد کل 16 ممالک نے جنوبی ترکیہ میں 34 فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہیں۔

وزارت کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے گرافک کے مطابق، غیر ملکی نمائندوں کے تعاون سے کل 1 لاکھ 79 ہزار  خیمے، 2 ہزار 76  رہنے والے کنٹینرز اور 2 ہزار 75 موبائل حفظان صحت کے یونٹ ترکیہ میں لائے گئے ہیں۔

ڈیزاسٹر زون میں پہنچائے جانے والے امدادی سامان میں تقریباً 1.9 ملین کمبل، 2 لاکھ 69 ہزار  سلیپنگ بیگز، 96 ہزار بستر، 33 ہزار جنریٹر، 7 ہزار 4 سو 88 ٹن کپڑے، 4 ہزار 1 سو 9 ٹن حفظان صحت اور 60 ٹن طبی سامان شامل ہیں۔

6 فروری کو آنے والے زلزلوں میں 46 افراد  سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں نے 11 صوبوں کو متاثر کیا — ادانا، آدیامان، دیارباقر، ایلازیگ، حطائے، غازینتپ، قہرماناماراش، کلیس، مالتیا، عثمانیہ، اور سانلیورفا۔

ترکیہ میں 13.5 ملین سے زیادہ لوگ تباہ کن زلزلوں سے متاثر ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شمال مغربی شام میں بھی بہت سے لوگ زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے امدادی ٹیمیں ترکیہ بھیجی گئی جنہوں نے بہت سی قیمتی جانوں کو بچانے میں مدد کی۔

Read Previous

90 سے زائد ممالک کی ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ میں لوگوں کی زندگیاں بچائی

Read Next

ترک سفیر کی وفاقی وزیر ساجد طوری سے ملاقات

Leave a Reply