90 سے زائد ممالک کی ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ میں لوگوں کی زندگیاں بچائی

6 فروری کو آنے والے زلزلوں کے بعد، جس نے قہرامان ماراش سمیت  11 صوبوں کو  متاثر کیا، ترکیہ میں 90 ممالک کی ریسکیو ٹیموں نے خدمات سر انجام دیں۔

’صدی کی آفت‘ قرار دیے جانے والے ان  زلزلوں میں غیر ملکی ٹیموں نے سینکڑوں افراد کو ملبے سے زندہ بچایا۔

پاکستان اپنے برادر ملک کی مدد کے لیے فورا ترکیہ پونچھا اور ریسکیو ٹیموں نے 14 افراد کی جانیں بچائی۔

ہر قدرتی آفت کی طرح آذربائیجان ترکیہ کی مدد کے لیے آنے والا پہلے ممالک مین سے ایک  تھا۔ آذربائیجان کی ٹیموں نے، کل 899 اہلکاروں کے ساتھ، قہرامان ماراش  میں ریسکیو ٹیموں  کی  مدد کی اور 53 افراد کو ملبے سے بچایا۔

جب کہ 89 ممالک کی ٹیمیں جنہوں نے امدادی کاموں میں ہاتھ بٹایا  اپنے ممالک کو واپس  چلی گئی ہیں جبکہ  آذربائیجانی ٹیموں کے 309  اہلکار  اب  بھی قہرامان ماراش میں کام کر رہے ہیں۔

غیر ملکی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے خطے میں اپنے کام کے دوران جو جذباتی لمحات کا تجربہ کیا وہ بھی کیمروں میں قید ہوئے ہیں۔

یونان سے 67 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، جو زلزلے میں مدد کے لیے پہنچی اس  نے حطائے  میں خدمات انجام دیں۔

ہنگری سے آنے والی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بھی حطائے  میں ملبے سے 1.5 سالہ بچی کے زندہ بچ جانے کے بعد جذباتی لمحات گزارے۔

غیر ملکی تلاش اور امدادی ٹیموں کی ایک اور یادگار تصویر وہ لمحہ تھا جب جرمن ٹیم کے رکن ڈینیئل لنکرز نے ملبے تلے زینپ نامی خاتون کو بچایا۔

زلزلے میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے علاوہ کئی ممالک کی ریسکیو ٹیموں  نے اس کام میں اپنا حصہ ڈالا۔ 54 ممالک کے 440 خصوصی تربیت یافتہ کتوں نے ملبے تلے بہت سے لوگوں کو ڈھونڈنے اور زندہ نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مشہور سرچ اینڈ ریسکیو کتا پروٹیو، جسے میکسیکن ٹیموں کے ساتھ تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے ترکیہ لایا گیا تھا جو آدیامان  میں  ہلاک ہوگیا۔

خطے میں 3 لوگوں کی بقا میں اہم کردار ادا کرنے والے، پروٹیو کو آدیامان میں  دفن کیا گیا، جہاں اس نے کام میں حصہ لیا۔

Read Previous

سربیا میں فٹ بال شائقین کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے لیے کھلونوں کا تحفہ

Read Next

16 ممالک کی طرف سے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ جنوبی علاقے میں 34 فیلڈ ہسپتال قائم

Leave a Reply