turky-urdu-logo

سربیا میں فٹ بال شائقین کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے لیے کھلونوں کا تحفہ

فٹ بال کلب نووی پزار اور رڈنیکی کے شائقین نے ترکیہ میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھلونے میدان میں پھینکے۔

ٹکٹیں فروخت نہیں کی گئیں بلکہ اسکی بجائے شائقین سے کہا گیا کہ وہ نووی پزار سٹی اسٹیڈیم میں سربیا کے سپر لیگ میچ میں نرم کھلونوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں آئیں۔

شائقین نے میچ شروع ہونے سے پہلے کھلونے میدان میں پھینک دیے جو کہ نووی پزار کے حق میں 1-0 سے ختم ہوا۔

نووی پزار سربیا کے سینڈزاک علاقے کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اسے 1459-1461 میں بوسنیا کے دارالحکومت سراجیوو اور شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپجے کے بانی ایشاکوگلو عیسی بے نے قائم کیا تھا۔

6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلوں نے ترکیہ کے جنوبی علاقے میں 46 ہزار  سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔

7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں نے 11 صوبوں میں تقریباً 13 ملین افراد کو متاثر کیا ہے، جن میں ادانا، آدیامان، دیارباقر، غازینتپ، حطائے، کلیس، ملاطیا، عثمانیہ، الازیگ، اور سانلیورفا شامل ہیں۔

Read Previous

انتخابات کے ایجنڈے میں زلزلے کا موضوع سر فہرست ہوگا، صدر ایردوان

Read Next

90 سے زائد ممالک کی ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ میں لوگوں کی زندگیاں بچائی

Leave a Reply