turky-urdu-logo

زلزلہ زدہ علاقوں میں 3 ہزار کنٹینر ہومز  بنائیں گے، اسٹولٹن برگ

وزیر خارجہ نے انقرہ میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل  اسٹولٹ برگ سے ملاقات کی ۔   ملاقات کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے کنٹینر گھر قائم کرے  کرے گا جہاں  تین ہزار سے زائد متاثرین رہائش کر سکیں گے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سیکریٹری جنرل سے  درخواست کی ہے کہ  چالیس کنٹینرزپر مشتمل ایک پیکیج اور پاکستان  سے آنے والے بیس ہزار افراد کےلیے خیموں کی مدد پہنچانے کے لیے کارگو طیارے فراہم کریں جس کی نیٹو نے حامی بھر لی ہے

اسٹولٹن  برگ نے کہا کہ ہم ترکیہ میں 3 ہزار پر مشتمل کنٹینر ہومز کی امداد کریں گے تاکہ جو لوگ  شدید ٹھنڈ میں سڑکوں پر رہنے میں مجبور  ہیں ان کو گھر  مہیا کر سکیں  انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ زلزلہ ایک ہولناک تباہی تھا جس کی مثال دنیا میں کم ملتی ہے،ہم  اتحادی ملک ترکیہ کی مددکرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہالینڈ ،ناروے،برطانیہ اور امریکہ سے عسکری طیارے  دن رات عالمی امداد کی فراہمی کے لیے مصروف ہیں، جبکہ البانیہ،کینیڈا اور جرمنی بھی مختلف امدادی ذرائع سے ترکیہ کو امداد فراہم کر رہے ہیں،نیٹو ان ممالک کے شہریوں کے درمیان کروڑوں یورو مالیت کی مدد ترکیہ منتقل کرنے کےلیے عطیاتی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ اظہار یکجہتی کی ایک علامت ہے۔

Read Previous

قیس اِدلِب میں اکیلا ہے مجھے جانے دو

Read Next

اقوام متحدہ کی زلزلہ متاثرین کیلئے 1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

Leave a Reply