اقوام متحدہ کی زلزلہ متاثرین کیلئے 1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

حالیہ زلزلے سے ترکیہ اور شام  میں شدید تباہی کے بعد اقوام متحدہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 1 ارب ڈالرامداد کی اپیل کر دی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی 40 کروڑ ڈالرز کی امداد کی اپیل گئی تھی۔

یو این ایڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین ناقابل بیان مصیبت سے گزر رہے ہی ہزاروں جانیں اب تک اس زلزلے میں جا چکی ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر اور زخمی ہیں، زلزلہ متاثرہ علاقوں اور وہاں موجود افراد کو ہماری مدد کی ضرورت ہے اور  ہمیں اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ انہیں وہ مدد مل رہی ہے جس کی انہیں اس وقت سخت ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک میں زلزلے سے مجموعی اموات 42 ہزار تک پہنچ چکی ہیں، زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں اموات کی تعداد 36 ہزار 187 جبکہ شام میں مجموعی اموات 5 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

 

 

 

Read Previous

زلزلہ زدہ علاقوں میں 3 ہزار کنٹینر ہومز  بنائیں گے، اسٹولٹن برگ

Read Next

عازمینِ حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف

Leave a Reply