آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے باکو میں ترک سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہو نےترکیہ کے سفیر کاہت باگسی سے پیر کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق الہام علی یوف نے تعزیتی کتاب پر دستخط کیے باگسی کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی۔
صدر الہام علی یوف کا کہنا تھا کہ اس خوفناک زلزلے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے، اس زلزلے نے ہم سب کو روحانی تکلیف دی ہے ، ہم اپنے بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
صدر الہام علی یوف نے صدر ایردوان کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ 420 افراد پر مشتمعل امدادی ٹیم کو ملک بھیجا جا رہا ہے اور وہ ترکیہ کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرئے گی۔
