ترکیہ میں ہولناک زلزلہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی

ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 873 ہو چکی  ہے ۔

ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفت کے مطابق، اب تک اس زلزلے سے 12 ہزار 8 سو 73 افراد ہلاک اور 62 ہزار 9 سو 23 زخمی ہو چکے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں چھ ہزار 444  عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جہاں  ایک لاکھ دس ہزار 571 اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں  94ہزار سے زائد خاندانوں کےلیے  73 ہزار 11 عدد خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں ،علاوہ ازیں  95 عدد گشتی باورچی  خانے، 79 عدد کھانے پینے کی گاڑیاں،4 عدد گشتی تندور اور دیگر امدادی سامان آفت زدہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

آذربائیجان کے صدر کا باکو میں ترک سفارتخانے کا دورہ

Read Next

زلزلے کے کئی دن بعد بھی ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ بچا لیا گیا

Leave a Reply