turky-urdu-logo

اقوام متحدہ کے سربراہ کا ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے پر اظہار تعزیت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہناہے کہ ترکیہ اورشام میں ایک مہلک زلزلے کے بعد ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔

گوتریس کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میرا دل ترکیہ اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں متاثرین کے خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اقوام متحدہ  ترکیہ کی مدد کے لیے پوری طرح پر عزم ہے۔

ہماری ٹیمیں ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تباہی سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مدد کرے ۔

ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی، اے ایف اے ڈی کے مطابق، جنوبی ترکیہ میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کم از کم 1 ہزار 4 سو 98 افراد ہلاک اور 8 ہزار 5 سو 33 دیگر زخمی ہوئے۔

Read Previous

ترکیہ میں زلزلے سے اب تک 3 ہزار افراد جاں بحق، 15 ہزار افراد زخمی

Read Next

وزیر مملکت اور سینٹ آف پاکستان میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کے چئیر مین کا ترک سفارتخانے اسلام آباد کا دورہ

Leave a Reply