
ترک سفیر مہمت پچاجی نے لاہور چمیبر آف کامرس کا دورہ کیا ۔ صدر لاہور چیمبر اور اور جنرل سیکرٹری شاہد خلیل نے ان کا استقبال کیا۔ مہمت پچاجی نے پاک ترک دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ رشتہ منفرد نوعیت کا ہے ۔ ترکیہ اور پاکستان کا بھائی چارہ محبت، احساسات اور تاریخ کے اٹوٹ جذبے پر استوار ہے ۔
ہم تجارتی شعبوں میں ترقی کے ذریعے اس رشتے کو مزید فروغ دیں گے، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان غیر ملکی تجارت کو 5 بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے ۔ہم دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری کے ماڈل پر بھی کام کریں گے۔ ہم پاک ترک بزنس کمیونٹی کو مزید قریب لانے اور ان کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
ترکیہ پاکستان میں جدید ریلوے سسٹم کے ساتھ ساتھ مختلف ذرائع آمدروفت کے منصوبوں پر بھی کام کریں گے ۔ پاکستان کی ضروت کے عین مطابق ترک مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کروائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، ترکیہ اور پاکستان میں بے شمار ایسے مقامات ہیں جو سیاحوں کے لیے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ میٹنگ کے اختتام میں انہوں نے شرکا کے سوالات کے جواب بھی دیے
میٹنگ میں صدر لاہور چیمبر صدر کاشف انور نے ترکیہ اردو کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ پاک ترک بزنس کمیونٹی میں رابطے اور تعاون کے فروغ میں میڈیا کا کردار اہم ہے
ترک سفیر کو لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی