turky-urdu-logo

تعلیم کا عالمی دن افغان خواتین اور لڑکیوں کی نام

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر افغان حکمرانوں کو یاد دلایا جائے کہ وہ افغان خواتین کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہیں کرسکتے۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) آج 24 جنوری کو تعلیم کا عالمی دن منا رہا ہے۔

یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کا کہنا ہے کہ یونیسکو عالمی دن کا پانچواں دور افغانستان کی تمام لڑکیوں اور خواتین کے نام کر رہا ہے جنہیں پڑھنے، پڑھانے اور تعلیم حاصل کرنے سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیسکو افغان حکمران کے اس عمل کی مذمت کرتا ہے اور یہ انسانی عزت و وقار اور تعلیم حاصل کرنے کے بنیادی حق پر سنگین حملہ ہے۔

یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے افغان خواتین پر تعلیم حاصل کرنے پر پابندی فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

 

Read Previous

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، ترکیہ میں احتجاجی مظاہرہ

Read Next

قرآن کریم کا نسخہ شہید کرنا آزادیِ اظہار  نہیں ہے، فخر الدین التون

Leave a Reply