turky-urdu-logo

افغانستان:کابل میں ہوٹل پر حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی تاجروں میں مقبول ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے بعد کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین نے رپورٹ کیا کہ کئی دھماکے ہوئے اور بندوقوں سے بھی فائرنگ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کابل میں واقع کثیر المنزلہ ہوٹل لونگین سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا، طالبان سیکیورٹی فورسز فوری طوری پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ برس اگست میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد سیکیورٹی کو بہتر بنایا ہے لیکن کئی بم دھماکے اور حملے ہوچکے ہیں، زیادہ تر کی ذمہ داری داعش کے مقامی گروپ نے قبول کی ہے۔

دھماکے کی جگہ سے صرف ایک کلومیٹر دور ہسپتال چلانے والی اطالوی این جی او نے بتایا کہ ہسپتال میں 21 زخمیوں کو لایا گیا، جن میں 3 ہلاک افراد بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ مرنے والے شہری تھے یا حملوں میں ملوث تھے۔

کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تین حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے شرپسند عناصر پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 

Read Previous

پاکستان: آذربائیجانی رہنما حیدر علی یوف کی یاد میں تقریب کا انعقاد

Read Next

صدر ایردوان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان روانہ

Leave a Reply