turky-urdu-logo

ہم ترکیہ کو دنیا کی 10 عظیم ترین ریاستوں میں سے ایک بنائیں گے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں آق پارٹی کی "ترکیہ کی صدی” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکیہ کو دنیا کی 10 عظیم ترین ریاستوں میں سے ایک بنائیں گے۔

انہوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اپنی پارٹی کی طرف سے ملک کی ترقی کو سراہا اور سیاست، معیشت، ٹیکنالوجی، فوجی اور سفارت کاری کے شعبوں میں ترقی کا عزم کا اعادہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کے ساتھ ترکیہ کی ساکھ کو بلند ترین سطح پر پہنچایا ہے۔

اس تقریب میں صدر ایردوان نے اگلے سال کے صدارتی اور عام انتخابات سے قبل پروگراموں، منصوبوں اور اہداف کی ایک سیریز کی نقاب کشائی  بھی کی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم پوری انسانیت کے ساتھ اس خوشی میں شریک ہیں کہ ‘ ترکیہ کی صدی’  ایک ایسے انقلاب کا نام ہے جو ہمارے ملک اور ہمارے خطے سے شروع ہوکر دنیا کے تمام حصوں میں جمہوریت، ترقی، امن اور خوشحالی لائے گا۔

حکومت کی بہت سی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہریوں کو معیاری اور مفت صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم فراہم کرتے ہیں، ایسے بزرگوں کی مدد کرتے ہیں جو اپنا خیال اب خود نہیں رکھ سکتے  اور ترقی یافتہ ممالک کی سہولیات اپنے لوگوں  تک پہنچاتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ترکیہ نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے 540 بلین کیوبک میٹر کے ذخائر کی کھوج کی ۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی قوم  کو  توانائی  کے شعبے میں ایک نئی پیش رفت کی خوشخبری سنائیں گے۔

Read Previous

یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کی ترکیہ کو مبارکباد

Read Next

رواں سال کے آخری حصے تک استنبول ائیر پورٹ یورپ کا مصروف ترین ائیر پورٹ رہا

Leave a Reply