turky-urdu-logo

یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کی ترکیہ کو مبارکباد

یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر طیب ایردوان کی نگرانی میں ترکیہ کی تاریخی معاشی ترقی کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

پاکستان برادر ملک کے ساتھ تجارتی اور صنعتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر ترکیہ کو مبارک باد دی۔

انکا کہنا تھا کہ میں پنجاب کی عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کے عوام اور حکومت کو یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پنجاب کے عوام حالیہ سیلاب میں ترکیہ کی مدد پر شکر گزار ہیں، ترکیہ کی جانب سے کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی سفارتی حمایت ناقابل فراموش ہے۔

ترکیہ اور پاکستان کے عوام کا رابطہ تعلقات کی بنیادی طاقت ہے، ترک بھائی ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، باہمی تعاون کی یہ وراثت تاریخ، عقیدے اور ثقافت کے مشترکہ رشتے میں جڑی گہری اور پرعزم دوستی کی عکاسی کرتی  ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی بے مثال دوستی آئے روز مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔

Read Previous

یوم جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایردوان کا اپنی قوم سے خطاب

Read Next

ہم ترکیہ کو دنیا کی 10 عظیم ترین ریاستوں میں سے ایک بنائیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply