ترک صدر رجب طیب ایردوان آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ہوائی اڈے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجے زنگیلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک صدر کے لیے گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا گیاتھا۔
صدر ایردوان زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہیں، جو آذربائیجان کی آزاد کردہ سرزمین پر ترک کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کیا گیا دوسرا ہوائی اڈہ ہے۔
وہ اپنے ایک روزہ دورے میں خطے کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کا تمام جہتوں میں جائزہ لیا جائے گا، اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
