turky-urdu-logo

دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنیوالی امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنیوالی امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نے  اپنے شوہر جم موریسن کے ہمراہ  ‘ماؤنٹ مناسلو’ کو  سر کیا تھا ۔ واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث بروقت آپریشن نہیں کیا جاسکا لہذا موسم بہتر ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔

دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو  واپس لایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پیر کے روز ‘ماؤنٹ مناسلو’  سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ  بھی شامل تھے اور ساجد سدپارہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما  ہیں جنہو ں نے  دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کی ہے

Read Previous

صدرایردوان کادورہ امریکہ

Read Next

پاکستان اور افغانستان کے عوام کے بیچ ایک مثبت اور تعمیری رشتہ ہے،اسد عباس

Leave a Reply