صدرایردوان کادورہ امریکہ

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس اور متعدد اجلاسوں میں شرکت کے لیے نیو یورک کا دورہ کیا۔

صدر ایردوان نے اپنے دورے کے دوران دلچسپ ملاقاتیں کی جس نے دنیا میں دھوم مچا دی جنکی کچھ جھلکیاں ہم آپکے ساتھ شئیر کریں گے۔

صدر ایردوان کی ترکش امریکن نیشنل اسٹیرینگ کمیٹی اجلاس میں شرکت۔

صدر ایردوان نے ترکش امریکن نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امریکی دوستوں سے توقع ہے کہ وہ بیمار ذہنیت کو دفن کریں جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیچ بو رہی ہے، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ہم عالمی امن کے داعی ہیں۔

صدر ایردوان عالمی رہنماؤں کی مقبولیت میں سرفہرست۔

صدر ایردوان مسلم دنیا کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں جنہیں پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے جسکا اندازہ ہم نیو یارک کے سینٹرل پارک میں پیش آنے والے واقعے سے لگا سکتے ہیں۔

نیویارک کے سینٹرل پارک میں امریکی شہری صدر ایردوان کو دیکھ کر ان کے پاس آئے، تصاویر بنوائیں اور انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا، بچوں خواتین میں صدر ایردوان خاصے مقبول ہیں، خواتین اور بچوں نے خاص طور پر صدر کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس

صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کےی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا کو درپیش دیگر مسائل پر آواز اٹھائی اور ساتھ دنیا میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی روک تھام پر بھی اپنا موقف سامنے رکھا

اجلاس کے دوران ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے فلسطینی وفد کے ایک رکن نے صدر ایردوان کو جیسے ہی دیکھا وہ حیران رہ گیا، فرط جذبات میں جھک کر صدر ایردوان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا اور ان کے منہ کے بوسے لئے اور کہا کہ آپ امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہیں

دنیا کے سامنے اپنی ہمت و حوصلہ کا سکہ منوانے کی بات آئے تو صدر ایردوان کا نام ہمیشہ سر فہرست نظر آئے گا

"وہ جو ؎بائیڈن میں ایردوان ہوں” صدر ایردوان کے اس بیان نے میڈیا میں تہلکہ مچا دیا یہ واقعہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے بعد پیش آیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کے بعد صحافی نے صدر ایردوان سے پوچھا کیا آپ بائیڈن سے ملاقات کریں گے، انہوں نے کہا وہ تمام سربراہان کو دیئے جانے والے ریسیپشن میں جائیں گے، صحافی نے دوبارہ پوچھا کیا بائیڈن سے ملیں گے، جواب دیا وہ بائیڈن میں ایردوان ہوں

صدر ایردوان نے نیویارک میں فیفا کے صدر سے ملاقات بھی کی اس دوران اسرائیلی وزیراعظم یائیر لپید میں آ گئے، اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ایردوان سے پوچھا وہ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تو انہوں نے برجستہ جواب دیا ظاہر ہے ترکیہ کی نیشنل فٹ بال ٹیم کو

فیفا کے صدر گیانی انفنترو نے نیویارک کے ترکیہ سینٹر میں صدر ایردوان سے ملاقات کی اور انہیں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت دی اور فٹ بال پیش کیا، صدر ایردوان نے بال ہوا میں اچھال کر اسے سر سے ہٹ ماری

امریکہ سےواپسی

امریکہ سے واپسی پر جہاز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ امریکہ کے ساتھ اپنے تجارتی روابط بڑھا رہا ہے، یورپ اور ایشیا کی ایکسپورٹ مارکیٹوں کے ساتھ خلیجی ممالک میں بھی برآمدات بڑھ رہی ہیں، ترکیہ امریکہ تجارتی حجم جلد ہی 100 ارب ڈالر کی حد تک پہنچ جائے گا،

Read Previous

گوگل ڈوڈل کا پہلی خاتون ترک ماہر آثار قدیمہ کو خراج عقیدت پیش

Read Next

دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنیوالی امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

Leave a Reply