turky-urdu-logo

افغان بولر اورآصف علی کے الجھنے کے معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ایشیاء کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کے درمیان ہونےوالے سخت جملوں کے تبادلے اور نوک جھونک کا نوٹس لیتے ہوئے میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کر دیا ہے، 19ویں اوور کی پانچویں بال پر آؤٹ  ہونے کے بعد آصف اور فرید ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔

میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو میچ کے بعد طلب کیا اور سماعت کی۔

Read Previous

کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا میڈل جیت لیا

Read Next

یونان کا ترکیہ کے ساتھ رویہ نا قابل بیان ہے، ترک صدر

Leave a Reply