turky-urdu-logo

ترکیہ نے دو سالوں کے دوران 41 ہزار لوگوں کی جان بچائی جنہیں یونان نے مرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے یونان کی جانب سے غیر قانونی طور پر واپس دھکیلےگئے41ہزار تارکین وطن کی جانیں بچائیں ہیں۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے کوسٹ گارڈز کی کوششوں سے بحیرہ ایجین میں ہزاروں افراد کی زندگیاں بچائیں گئی جنہیں یونان نے بیچ سمندر مرنے کیلئے چھوڑ دیا تھا۔

اسکے علاوہ کوسٹ گارڈ نے ڈھائی لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑا ہے۔

ترکیہ غیر قانونی نقل مکانی، انسانی سمگلروں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یونان کی جانب سے عسکری بلڈ اپ کے باوجود ہماری دفاعی صنعت کی کامیابیوں پر حسد کی وجہ سے تنقید کرتا ہے تو وہ اسٹریٹجک وژن سے محروم ہے۔

یاد رہےکہ ترکیہ  تارکین وطن کیلئےاہم راہداری ہے جو اپنے ممالک میں جنگ اور مظالم سے بچنے کیلئے یورپ جانا چاہتے ہیں۔

ترکیہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا تارکین وطن کو سمندر میں دھکیلنے کے عمل سے خواتین اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی مذمت کی ہے۔

لیکن اسکے باوجود یونان انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ انقرہ کسی بھی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں چاہتااور اسکے برعکس ہم ہر ملک کے ساتھ مخلصانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ہمار ا مقصد اپنے اردگرد کے ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات قائم کرنا ہے۔

Read Previous

ترکیہ اور روس کے درمیان تجارت میں تیزی، تیل کی درآمد دوگنا ہوگئی

Read Next

پاکستان :ملک بھر میں سیلابی ریلے میں اب تک سات سو سے زائد افراد جاں بحق

Leave a Reply