ترکی نے قازقستان میں ڈرون تیار کرنے والی فیسلٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ترک ساختہ ڈرون مقامی طور پر تیار ہو سکیں گے۔
ترک ایروسپیس انڈسٹریز TUSASکے ایک بیا ن کے مطابق انکا نامی ڈرون کو ترکی اور قازق ماہرین مشترکہ طور پر تیار کریں گے۔
کمپنی نے قازقستان انجینئرنگ کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی، دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ ترکی کا ملک سے باہر ڈرون بنانے والا پہلا کارخانہ ہوگا۔کمپنی نے کہ اس معاہدے کے بدولت ہم دوست اور برادر ملک قازقستان کے ساتھ اپنے تجارتی اور دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میںاہم کردار ادا کرسکیں گے۔
یہ معاہدہ قازقستان کے صدر جومارٹ توکائیف کے دورہ ترکی کے دوران طے پایا اسکے علاوہ دورے کےدوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو تزویراتی شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
