ozIstanbul

ترکی میں انوکھی شادی، دلہن نے دلہا کو زمین پر پٹخ دیا

شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے دلہن اور دلہا کی جانب سے مختلف تصاویر بنوائی جاتی ہیں تاکہ شادی کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا جاسکے۔

لیکن ازدواجی زندگی کے آغاز سے قبل ہی دلہا اور دلہن کے درمیان دو دو ہاتھ آپ نے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے جی ہاں ترکی میں ایک شادی کی تقریب میں دلہن نے دلہا میاں کو زمین پر پٹخ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جوڈو کراٹے ماسٹر نوبیاہتا جوڑے نےاسپورٹس ڈریس میں ہال میں انٹری دی۔

نکاح سے پہلے نمائشی میچ کے لیےخصوصی طور پر اکھاڑا سجایا گیا جس میں دلہن نے دلہا میاں کو جوڈو کے داؤ پیج لگاتے ہوئے زمین پر پٹخ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دلہن اپنے ہمسفر کو زمین پر پٹخ رہی ہے۔

ہہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

پچھلا پڑھیں

داعش کو شکست دینے کے لیے کرد دہشتگردوں کی مدد لینا بے بنیاد ہے، ترک وزیر خارجہ

اگلا پڑھیں

ترکی کا قازقستان کو ڈرون ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ

تبصرہ شامل کریں