ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ 2023 کے الیکشن میں نوجوان نسل کلیدی کردار ادا کرے گی
صدر نے انقرہ میں یوتھ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا آنے والے انتحابات میں 60 لاکھ سے زائد نواجون ووٹ ڈالیں گے ۔ 2023 کے الیکشن میں کسی پارٹی کے بجائے نوجوان نسل کا کردار کلیدی ہو گا ۔
ہمارے لیے ہماری نوجوان نسل کے خواب ، امیدوں ، خیالات، عزم اور تجاویز اہم ہیں۔
ترکی میں 2017 میں نظام حکومت پارلیمانی نظام سے صدارتی نظام پر منتقل کیا گیا تھا جس کے ایک سال بعد صدر ایردوان الیکشن جیت کر ملک کے صدر منتحب ہوئے۔
ترکی میں 2023 میں عام انتحابات متوقع ہیں جس میں ترک عوام نیا صدر اور 600 پارلیمنٹ ممبران منتحب کریں گے۔
حکومت کی مدت 5 سال ہوگئ تاہم صدر کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ قبل از وقت الیکشن کروا سکے۔
