turky-urdu-logo

ترکی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان زمینی تجارت شروع

ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان زمینی  تجارت شروع ہو گئی ۔  اسلام آباد  سے پاکستانی مصنوعات کی پہلی کھیپ   روانہ ہوئی ۔

پاکستان کی نیشنل لاجسٹک سیل کے کنٹینرز تجارتی سامان لے کر ایران کے ذریعے  ترکی روانہ ہو گئے۔

یہ تجارتی قافلہ صدیوں پرانے سلک روٹ کے ذریعے ترکی پہنچے گا جس کے بعد اگلا پڑاؤ آذربائیجان  ہو گا ۔

تجارتی قافلے کی روانگی کی خصوصی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوئی۔

این ایل سی کے اعلیٰ حکام نے تجارتی قافلے کو رخصت کیا۔ یہ تجارتی قافلہ 3,732 کلو میٹر کا فیصلہ طے کر کے آذربائیجان پہنچے گا۔ پاکستان سے ترکی کا زمینی فاصلہ 4,890 کلومیٹر  طے  کیا جائے گا۔

پاکستانی تاجروں کا زمینی راستوں کے ذریعے  تجارت کا خیر مقدم  کہتے ہیں   کہ اس   اقدام سے  تینوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ  ملے گا ۔

پاکستان میں آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف نے زمینی راستے کے ذریعے تینوں برادر ملکوں کے درمیان تجارت کے آغاز کو ایک بڑی کامیابی قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اس اقدام کے ذریعے تینوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔

 

Read Previous

افغان حکومت کی بین الاقوامی ایئرلائنز سے افغانستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اپیل

Read Next

ترکی اور ازبکستان مل کر افغانستان کیلے جدو جہد کریں گے، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply