Turkiya-Logo-top

ترک وزارت صحت کے وفد کا البانیہ کا دورہ

ترکی کی وزارت صحت کے وفد نے البانیہ کا دورہ کیا۔

وفد نے ترک البانیہ فیر دوستی ہسپتال کا دورہ کیا، جو ترکی کے مالی تعاون سے بنایا گیا تھا۔

ترک البانیہ فیر فرینڈشپ ہپتال 68 دنوں میں مکمل ہوا اور 21 اپریل 2021 کو اسکا افتتاح کیا گیا۔

ہسپتال میں 56 تعلیم یافتی ترکی اورالبانیہ دونوں سے بلائے گئے ہیں۔ ہسپتال میں 150 بستر ، 6 آپریشن تھیٹرز اور 6 پولی کلینکس بنائے گئے ہیں۔

البانیہ میں ترکی کے سفیر مراد احمد یورک نے بتایا کہ وفد کا البانیہ کے وزیر صحت اوگیرٹا منستیرلیو نے استقبال کیا۔دونوں ممالک کی وزارت صحت کے وفود کے مابین ملاقاتیں ہوئی۔

یوروک نے اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران 4 اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک یہ کہ ترک البانیہ فیر ہسپتال کے کام کے سلسلے میں تعاون کے پروٹوکول کو حتمی شکل دینا۔ دوسرا یہ کہ دونوں ممالک کی منشیات اور آلہ کار ایجینسیوں کے مابین نئے تعاون کا آغاز کرنا، جس پر انقرہ کے سرکاری دورے جے دوران اتفاق رائے ہوا تھا۔

اسکے علاوہ ترکی کے وزارت صحت کے وفد کے تحت یو ایس ایچ نامی تنظیم کی مدد سے اب ہم دونوں ممالک کے مابین صحت سیاحت کے شعبے میں تعاون کے مختلف مواقع پر البانی وزارت صحت کے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے، اور تکنیکی وفد کے مابین ہمارے وفود بات چیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وفود جمعہ کو البانیہ کے وزارت صحت سے دوبارہ ملاقات کریں گے اور ان سے کام کے نتائج کا جائزہ لیں گے۔

البانیہ اور ترکی کے مابین دیرینہ بھائی چارے کو تقویت دینے کے لئے ترکی البانیا فیئر فرینڈشپ ہسپتال نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

البانیا کے وزیر اعظم ایڈی راما کے 6 جنوری کو ترکی کے دورے کے موقع پر اس سہولت کے بارے میں بات چیت کے بعد یہ اسپتال جنوب مغربی شہر فیئر میں صرف 68 دن میں مکمل ہوا تھا۔

Read Previous

ترکی: صدر ایردوان نے 10 لاکھ بے گھر افراد میں گھروں کی چابیاں تقسیم کر دیں

Read Next

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما برہان وانی شہید کی پانچویں برسی

Leave a Reply