Turkiya-Logo-top

ترکی: صدر ایردوان نے 10 لاکھ بے گھر افراد میں گھروں کی چابیاں تقسیم کر دیں

ترک صدر ایردوان  نے توکی منصوبے کےتحت   ایک ملین  گھروں   کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد      چابیاں تقسیم کیں ۔  صدر ایردوان نے تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ہم نے شہری تبدیلیوں کے ذریعے قومی ضروریات  کو پورا کرنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ صدر کا کہنا تھا  کہ مخص ظاہری تبدیلی  کافی ہے  ہم نے نئے  طرز عمل کے تحت    جدید ڈیزائنز میں ثقافت، معیشت اور سماجی  پہلوؤں کو بھی  شامل کیا ہے۔

صدر  ایردو ان نے دارلحکومت انقرہ میں شہریوں  سے خطاب کے دوران  ترکی  میں رہائشی ضروریات کو حل کونے کے لیے  گزشتہ 19 سال میں اٹھائے گئے اقدامات کی طرف توجہ مبذول  کروائی اور کہا ” آج اس منصوبے کی کامیابی کے پیچھے   وسیع وژن، بھر پور تیاری  ، محنت اور عوام کے ساتھ ہمارے محبت پر استوار گہرے روابط ہیں۔  اسی  مناسبت سے جب ہمیں پہلی بار  حکومت ملی  تو ہم نے کہا کہ  پہلے ” منصفانہ منصوبہ بندی ” اور پھر شہریوں کے ساتھ رواں رکھا جانے  والا استحصال ختم کرنا ہو گا۔   ہم جانتے تھے کہ ذرائع آمد و رفت اور   بنیادی ڈھانچے کے بغیر  شہر، شہر کہلانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ہم نے استنبول سے  شروع کر  کے تما م 81 شہروں  میں   بنیادی  ڈھانچے ، سڑکوں اور پارکس کی تعمیر  پر کام کیا۔

صدر نے  زور دے کر کہا   ہم نے   شہری تبدیلیوں     کے ذریعے ملک کی رہائشی ضروریات    کو پورا کرنے  کے لیے   حل  پیش کیا ہے۔  صدر  کا کہنا ہے کہ صرف ظاہری  تبدیلی کافی نہیں   اس لیے  ہم نے نئے نقطہ  نظر  کے ساتھ شہر سازی  میں اپنے ڈیزائنز میں ثقافت اور معاشرتی پہلوؤں کو شامل کیا ہے۔

توکی کیاہے؟

توکی  ترک سرکاری ادارہ  ہے جو کہ ترکی میں رہائشی اور آباد کاری مسائل کے حل کے لیے بنایا گیا ہے۔  اس ادارے  کا مقصد   ان افراد کے لیے رہائش  کا  انتظام کرنا ہے جن کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں ہوتے۔  یہ ادارہ 19سال سے ترک عوام کی خدمت میں مصروف ہے  اور اب تک 43 ہزار سے زائد گھر  تعمیر کروا چکا ہے۔

Read Previous

بھارت افغان سر زمین کو پاکستان میں ہائبرڈ جنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے،صدر پاکستان

Read Next

ترک وزارت صحت کے وفد کا البانیہ کا دورہ

Leave a Reply