مصر کےصوبہ کلونیہ میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری بیان کے مطابق 139 افراد زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تفتیش کے دوران ٹرین ڈرائیور اور معاون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ 23 مشتبہ افراد کی تفتیش جاری ہے۔
قاہرہ سے منصورہ جانے والی مسافر ٹرین 949 قاہرہ کے شمال میں بنہ شہر میں پٹڑی سے اتر گئی۔ گزشتہ ماہ مسافر ٹرین حادثے میں 32 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوئے تھے۔ ٹرین حادثوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد وزیر مواصلات نے پورے ملک میں ریلوے کے شعبے میں تبدیلوں کا اعلان کیا ہے۔
