ترک عدالت نے 2016 میں بغاوت کی سازش میں شامل ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
19 ویں انقرہ کرمنل کورٹ نے سابق لیفٹیننٹ کرنل امت گینسر کو آئینی احکام کی خلاف ورزی کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی جنہوں نے ایک خاتون اینکر کو سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی پر فوجی بغاوت کا اعلامیہ پڑھنے پر مجبور کیا تھا ۔
سابق کرنل محمد تنجو پوشہور کو سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آرٹی کی عمارت کا محاسرہ کرنے کا حکم جاری کرنے پر دو بار عمر قید سنائی گئی۔
سابق میجر فیداکر اکجا جنہوں نے صدارتی گارڈ رجمنٹ سے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز جانے والی ٹیم کی رہنمائی کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
صدراتی کمپلکس کی سیکورٹی کے ذمہ دار سابق میجر عثمان کوتارلا کو بھی عمر قید کی سنائی گئی۔
دہشت گرد تنظیم فیٹو کے امریکہ مں مقیم لیڈر فتح اللہ گلین نے 15 جولائی 2016 میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کی۔ جس میں 251 افراد شہید جبکہ 2734 زخمی ہوئے۔
