
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مئی یا جون میں ویکسین کی مہم ختم ہونے کے بعد ترک عوام سکھ کا سانس لے گی۔
صدر ایردوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین لگانے کی مہم مئی یا جون کے مہینے تک مکمل ہو جائے گی۔
صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ چین سے آنے والی ویکسین تاخیر کا شکار ہے جبکہ جرمنی سے آنے والی چودہ لاکھ ویکسین کی خوراکیں ترکی پہنچ چکی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ترکی کورونا وائرس کو ہرا د ے گا۔