ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا۔
ڈرامہ میں شاندار اداکاری کرنے والے اداکار نے اپنےانسٹاگرام اکاونٹ پر ترک زبان میں پیغام جاری کیا۔
پیغام میں انہوں نے لکھا 8 مارچ مبارک ہو ,عالمی یوم خواتین میں ایک ایسی دنیا کی خواہش کرتا ہوں جہاں ہر روز خواتین کی اہمیت کو یاد رکھا جاۓ ..!

انگین "ارطغرل غازی” میں اپنے کردار کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ پاکستان میں اردو میں ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے کے بعد سے پاکستان میں بھی ان کے لاکھوں پرستار ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس وقت پاکستان میں ڈرامہ کا تیسرا سیزن جاری ہے۔
