fbpx
ozIstanbul

پاکستان:بابائے قوم کی آج 73 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے اور 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے بانی ہیں، تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان کے گورنر جنرل بنے۔

احترام کے طور پر پاکستانی انہیں قائد اعظم( عظیم لیڈر) کہتے ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کو بابائے قوم کے لقب سے بھی یاد کیا جا تا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے ا بھرا۔

ان کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاست دانوں کے لیے ایک مثال ہے ۔ علامہ اقبال نے قائد اعظم کے کردار کو اس طرح اجاگر کیا ہے کہ ان جیسے لوگ نا تو خریدے جا سکتے ہیں نا ہی انہیں بدعنوانی پر آمادہ کیا جا سکتا ہے۔

بابائے قوم پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن بیماری کے سبب زندگی نے وفا نہ کی۔

اپنی وفات سے پہلے قوم کے نام پیغام میں مستقبل کا راستہ، قائد اعظم نے ان الفاظ میں بیان کیا کہ آپ کی مملکت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اب آپ کا فرض ہے کہ اس کی تعمیر کریں۔

محمد علی جناح کی 73 برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اسکے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پچھلا پڑھیں

ترکی : مرسین میں موجود قدیم شہر کی موسمی کھدائی کا آغاز کر دیا گیا

اگلا پڑھیں

ترکی کی دوسرے ممالک کو دعوت

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے