پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں پانچ پاکستانی فلموں کی بیجنگ میں نمائش بھی شامل ہے۔
وہاں موجود تمام فلم میکرز بین الاقوامی سامعین کے لئے مواد تیار کر رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات آپ کی فلم دنیا کو دکھانے کے لئے آپ کے ساتھ شراکت داری کرے گی۔
