پاکستان نے افغان آرمی کے 5 اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں کو ضابطےکی کارروائی کے بعد نوا پاس باجوڑ پر افغان حکام کے حوالےکیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں کو پاک فوج نے 26 جولائی کو پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر چترال میں ارنڈو سیکٹر پر ان کی درخواست پر ضروری کلیئرنس کے بعد محفوظ راستہ دیا تھا،افغان فوجیوں کو اب ان کی درخواست پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔
