فائبر ، پوٹاشیم ، آئرن ، میگنیشیم، زنک، وٹامن اے اور سی سے بھرپور ، چیری واقعی اس قابل ہے کہ اسے سپر فروٹ کہا جائے۔ اور قدرت کی مہربانی سے سفید اور سرخ سے لے کر میٹھی اور کھٹی تک ، ترکی متعدد مزیدار چیریوں کا گھر ہے۔ دراصل ، چیری ترکی کی فوڈ کلچر کا ایک اہم حصہ ہے۔ میٹھی قسم کو تازہ کھایا جاتا ہے جبکہ کھٹی قسم کو جوس اور امرت میں استعمال کیا جاتا ہے ، اور ہر قسم کی میٹھی ڈش اور جاموں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ چیری سے سال بھر لطف اندورز ہونے کے لیے اسے سوکھایا بھی جاتا ہے اور ایک صحتمند سنیک کے طور پر مختلف گری دار میووں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جسے کریومیئ )خشک پھل) کہا جاتا ہے۔ ترکش چیریوں کو دو اہم اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے: کرز ، یعنی میٹھی چیری ، اور وائین ، یعنی کھٹی چیری۔ ترکی میں میٹھی چیری کی سب سے زیادہ مشہور اور کھائی جانے والی قسم نیپولین چیری ہے۔ بڑی اور سخت لیکن میٹھاس سے بھرپور ، یہ چیری چمکیلی ، گہرے سرخ رنگ اور تقریبا دل کی شکل کی ہوتی ہیں۔ سیلیسٹی ، کورڈیا ، ریجینا ، سویٹ ہارٹ ، اسٹارک گولڈ اور سورج برسٹ ترکی میں تیار کی جانے والی میٹھی چیری کی دوسری قسم ہیں۔ ترکی میں اگائی جانے والی مختلف قسم کی کھٹی چیریوں میں گہری سرخ کٹاہیا کھٹا چیری سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ میلول چیری پھلوں کے جوس کے لئے بھی بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں کیونکہ وہ رس سے بھر پور اور نرم ہوتی ہیں۔ چیری گرمیوں کا پھل ہے جو گرم آب و ہوا میں اگتا ہے۔ گرمی اور سورج سے محبت کے باوجود ، چیری سرد موسم کو بھی برداشت کرنے کی ہمت رکھتی ہے جن میں کچھ اقسام منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بھی اپنے شوقیونوں کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔ یہ خصوصیت ترکی کے ہر کونے کو چیری اگانے کے لیے موزوں بنا دیتی ہے۔ تاہم ، ترکی میں بہترین چیری ٹورس پہاڑوں کی شمالی ڈھلوانوں اور ایجیئن خطے کے ساتھ ساتھ وسطی اناطولیہ کے مغربی حصے میں اگتی ہے۔ یہ تینوں علاقے چیری اگنے کے لئے سب سے زیادہ پیداواری خطے ہیں۔ شہر کی سطح پر ، ازمیر ، مانیسا ، ایسپارٹا ، افیون کارہاسار اور ڈینیزلی صوبے ترکی میں چیری کی سب سے بڑے پروڈیوسر ہیں۔ ان صوبوں میں اگائے جانے والے زیادہ تر چیری جرمنی ، امریکہ ، ہالینڈ اور روس جیسے ممالک میں برآمد ہوتی ہے۔ مئی کے آخر سے اگست کے وسط تک مقامی بازاروں یا گروسری اسٹورز پر چیری دستیاب ہوتی ہے۔
چیری کے استعمال کے چند پوشیدہ فوائد درج ذیل ہیں۔
پٹھوں کے درد سے چھٹکارا
اگر آپ اسپورٹس کھیلتے ہیں اور ورزش کے باعث پٹھوں کے درد اور تناو کا شکار ہیں تو چیری آپ کی ضرورت ہوسکتی ہیں۔ بیری فیملی میں پھلوں کی طرح چیری بھی خون کو پتلا کرتی ہے اور تقریبااسپرین کی طرح کام کرتی ہے۔ چیری خون کے بہاؤ میں مدد کرکے درد کو دور کرنے مدد دیتی ہے۔
ذہن کو مضبوط بنائے
چیری ہمارے دماغ کو جانے والے خون میں آلودہ ہوا، پروسیسڈ فوڈ اور تمباکو نوشی کی وجہ سے موجود ریڈیکلز اور ٹاکسنز کو صاف کرتا ہے۔ اس سے دماغ کر بہتر فنکشینگ میں مدد ملتی ہے جس کے نتیجے میں دماغی صلاحیتوں میں اضافہ اور خافظہ تیز ہوتا ہے۔
جوان نظر آئیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ چیری میں 17 مختلف قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں؟ اس حیرت انگیز جزء کی بدولت ، چیری جسم کے اندر موجود ٹاکسن سے نجات پانے اور نئے سیلز کی تجدید میں ممکنہ خرابی کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔ چیری کے اندر اینٹی آکسیڈینٹ جیسے میلونٹن بھی موجود ہوتا ہے جو عمر بڑھنے کی وجہ سے آکسیڈیٹیو اور سوزش کے عمل کو بے اثر کرنے میں مدد کرتی ہے۔
بلڈ شوگر کم کرنے میں معاون
اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں یا انسولین کے مسئلے سے دوچار ہیں تو ، آپ کو پہلے ہی پتہ ہے کہ آپ کو شوگر کی مقدار ، خاص طور پر پھلوں کو کھانے میں اختیاط کی ضرورت ہے ۔ تاہم ، چیری ایک بہترین آپشن ہے ، یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ 2008 میں ٹائپ 2 ذیابیطس والی خواتین پر ریسرچ کرنے سے پتا چلا ہے کہ روزانہ 40 ملی لیٹر چیری کا جوس پینے سے ان کا وزن کم ہونے اور بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد ملی ہے۔
اچھی نیند کے لیے
اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں اور کئی راتوں سے سو نہینں سکے تو چیری ، اور خاص طور پر ٹارٹ چیری ، نیند کی گولی کا کام کر سکتی ہے۔ چیری میں میلٹنن بہت زیادہ ہوتا ہے جو نیند میں مبتلا کرنے والا ہارمون ہے جو آپ کو نیند کی وادیوں میں پہنچانے اور لمبے عرصے کے لیے وہاں رہنے میں مدد سے سکتا ہے ۔ جرنل آف میڈیسنیکل فوڈ میں 2010 میں شائع ہونے والے ایک مطالعہ کے مطابق چیری بے خوابی کی شدت کو کم کرنے اور بالغ افراد میں سلیپ سائیکل کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اینٹی کینسر پاور ہاؤس
چیری کے اندر موجود اینتھوکینن اور کوئورسیٹن قدرتی طور اینٹی آکسیڈینٹ پیدا کرتے ہیں جو کینسر سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ مادے بھی سیلز کو غیر معمولی طور پر بڑھنے سے روکتے ہیں۔ چیری میں کافی مقدار میں موجود دیگر فائٹو کیمیکلز اور غذائیت سے بھرپور معدنیات اور وٹامنز کینسر کے خطرہ کو کم کرنے میں معاون ہیں۔
تاہم ، زیادہ مقداد میں چیری کا استعمال پھولنے ، گیس اور حتی کہ پیچس کا سبب بھی بن سکتا ہے ، مناسب مقدار میں استعمال کریں اور یاد رکھیں ، کلید اعتدال ہے۔