بنگلادیش میں مودی خلاف مظاہروں میں اب تک 14 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
بنگلا دیش کی 50 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بنگلادیش کے دو روزہ دورہ کریں گے۔ جس کے خلاف بنگلادیش کی عوام سراپا احتجاج ہے۔
احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے حفاظت اسلام گروپ کے چار اراکین بھی ہلاک ہو گئے جس کے بعد گروپ کے سینکڑوں اراکین سڑکوں پر آ گئے۔
بنگلادیش میں اسلامی جماعتوں کا موقف ہے کہ مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے اور ہندو اکثریت ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے۔
مظاہرین کا دعوی ہے کہ یولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم سے چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
