شمال مغربی ترکی میں متعدد گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ ترکی کے صوبہ برسا کے ضلع کیسیل میں پیش آیا۔
برسا کے گورنر یعقوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ٹرک کی بریک ناکام ہو گئی جس کے باعث 15 سے 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔