بوسٹن ترکی کے آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کا بوسٹن سٹی ہال اسکوائر میں ترک پرچم لہرانے کے ساتھ آغاز کیا گیا۔
1996 میں ترکی کے یوم جمہوریہ منانے کے موقع پر ہر سال جھنڈا لگایا جاتا ہے ، اس سال کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے یہ تہوار ڈیجیٹل منایا گیا ہے۔
بوسٹن ترک آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول ، 29اکتوبر تا 15 دسمبر تک منایا جائے گا۔
اس کے 25 ویں ایڈیشن میں اناٹولیا کے رنگ کے تھیم کے تحت پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
میلے کے پروگرام میں ہاجیہ صوفیہ گرینڈ مسجد اور کاری مسجد کے ورچوئل ٹور ، روایتی اناطولیائی کھانے،آن لائن ڈانس ورکشاپس ، فوٹوگرافی اور پینٹنگز کی نمائشیں بھی شامل ہیں۔
بوسٹن میں ترکی کے کونسل جنرل سیلان اوزن ایرین کا کہنا تھا کہ ترک آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول شہر میں ایک روایت بن گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر فنون اور ثقافت کے ذریعہ لوگوں تک پیغام پہچانے سے بہتر اور کوئی راستہ نہیں ہے۔